حافظ نعیم الرحمان نے ہائی کمشنر کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اور اس کا فلاحی ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہنگامی امداد، طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں کی بحالی سمیت ہر مرحلے پر تعاون کے لیے متعلقہ حکام اور سری لنکن مشن کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی، تاکہ امدادی سرگرمیوں کی بروقت اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سری لنکا اس آزمائش سے جلد نکل آئے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر دوبارہ کھڑا ہوگا۔







