تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی موجود تھے۔
عدالت نے سماعت کے آغاز پر وکلائے صفائی کو جیل ٹرائل دوبارہ بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا اور تین مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھجوایا۔ تاہم جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے اور پیغام دیا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔
مزید پڑھیں: اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز تیاری کررہی ہیں اور اگلی وزیرِاعظم بنیں گی، رانا ثناءاللہ
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگنا تھی، تاہم ان کے وکلا اور پراسیکیوشن ٹیم نے ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کیا۔
بعدازاں جج امجد علی شاہ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی کے بغیر سماعت کو 20 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔







