کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب اے این پی کے سابق امیدوار برائے حلقہ پی کے-9 ممتاز علی خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ان کی گاڑی گھر سے تقریباً 300 فٹ کے فاصلے پر پہنچی تھی کہ سڑک کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ مکمل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔