عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کرک پولیس کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایمبولینس پر دوبارہ فائرنگ کی گئی۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے، جب کہ ایک ریسکیو اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عادل خان، سپاہی آئین خان اور سپاہی مراد گل شامل ہیں۔ زخمیوں میں حوالدار صابر، سپاہی آمین، سپاہی زوہیب، سپاہی مراد اور سپاہی یوسف شامل بتائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے تین افغان صوبوں میں فضائی حملے، ٹی ٹی پی کے سات مراکز سمیت 80 سے زائد خوارج ہلاک

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔