خیبر پختونخوا کی نئی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ کابینہ میں شامل وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
ان کے علاوہ مزمل اسلم اور تاج محمد وزیراعلیٰ کے مشیر اور شفیع اللہ جان معاونِ خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریب کے دوران نئی کابینہ کے ارکان نے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھانے اور آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔







