پختونخوا پولیس نے سال بھر میں صوبے بھر میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے متعلق تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف آپریشنز میں 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 532 دہشت گرد مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور جدید ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران 33 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرز بھی مارے گئے، جن کا تعلق وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، کوہاٹ اور دیگر اضلاع سے تھا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں بنوں، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر میں رپورٹ ہوئیں، جب کہ کرم، اورکزئی اور ملاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اہم کمانڈرز سمیت متعدد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔






