نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے پاکستان انڈیا  کشیدگی کے دوران جان قربان کرنے والے فورسز شہدا کے ورثا نے ملاقات کی، جس میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پرانہوں  نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کے ورثا کی کفالت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملکی سلامتی کی مضبوط ضمانت ہیں اور صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہدا اور زخمی اہلکاروں کا خیال رکھے گی۔