عدالت نے عزیر بٹ کی جانب سے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کر کے رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پیش کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی اور درخواست گزار کے وکیل عبد الرحمن بابر کی دلائل سنی۔ وکیل نے بتایا کہ عزیر بٹ اور اس کا خاندان کمبوڈیا میں مقیم ہیں اور پاکستان واپس آنے پر ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ عدالت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دے گی اور رپورٹ طلب کرے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔







