تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نواں کلی کی لیبر کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، جہاں گیس سلنڈر سے گیس کے اخراج کے باعث گھر میں موجود افراد بے ہوش ہو گئے۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت شاہد، شبانہ، بن یامین کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔







