کسٹمز حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے ایک مشکوک پارسل کو کھول کر جانچ پڑتال کی، جس دوران گتے کے ڈبے میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی مہنگی منشیات میریجوانا برآمد ہوئی۔

برآمد ہونے والی منشیات کا وزن دو اعشاریہ 26 کلوگرام ہے، جب کہ اس کی مالیت تقریباًچار کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی کے باعث منشیات کو مقامی مارکیٹ میں پہنچنے سے روک دیا گیا۔

حکام نے منشیات ضبط کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔