پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم مقامی افراد نے ٹینکر کو روک لیا۔ واقعے کے دوران مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں لوٹ مار، متعدد وارداتوں کا انکشاف
وضع رہے کہ ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں اب تک 807 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 245 افراد ہیوی ٹریفک (بس، ٹینکر اور ٹرک) کی ٹکر سے ہلاک ہوئے ہیں۔







