تفصیلات کے مطابق صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ کی ساتویں منزل پر آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
آتشزدگی کے باعث مارکیٹ کے اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔ بمبینو چوک سے گرامر اسکول اور گلزار چوک سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب ٹریفک موڑا جا رہا ہے۔
کراچی میں آتشزدگی کے واقعات اتفاق یا سازش؟*
— SwatTIMES (@MobileNEWS1) February 2, 2026
*کراچی کے علاقے صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ روانہ کر دی گئی ہیں۔* pic.twitter.com/oEvzfTm0d8
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی طلب کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے اندر کچھ افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ آگ کی لپیٹ میں آ کر متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہو چکی ہیں۔ ریسکیو ادارے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔







