ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے الفتح اسکواڈ کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف گرک بھی شامل تھا۔

حکام کے مطابق سہیل بلوچ متعدد دہشت گرد حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ اور لاجسٹک معاونت کے علاوہ خودکش حملہ آوروں کے درمیان رابطہ کاری میں ملوث رہا۔ اسے پچاس سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث قرار دیا گیا ہے اور وہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت سے براہ راست رابطے میں تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں کراچی میں ایک ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ تنظیم کے نیٹ ورک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔