سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے طالبان کی متعدد پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران طالبان کی چیک پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد ٹھکانے متاثر ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان، ایک برادرانہ تعلق کے خاتمے کی وجوہات اور سکیورٹی چیلنجز

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے افغان طالبان اور خوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں چھوڑ کر فرارہوگئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں 200 سے زائد طالبان اور ان سے وابستہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔