سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مشرف زیدی نے بتایا کہ بلااشتعال افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاکستان مؤثر کارروائی کر رہا ہے اور سرحد پار دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پاکستانی فوجی کی نہ شہادت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی اہلکار گرفتار ہوا ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچنے کے دعوے بے بنیاد ہیں اور یہ سب افغانستان میں موجود انڈین پراکسیز کا من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔
مشرف زیدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک۔افغان سرحد پر افغان طالبان حکومت کی بلااشتعال کارروائیوں کے ردعمل میں پاکستان نے آپریشن آپریشن غضب للحق شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی طرف سے پاکستان پر حملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 30 حملہ آور مارے جانے کی اطلاعات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور خوارج فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔






