ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 4 جولائی کو ترکی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی امن و استحکام اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دوروں کی تکمیل کے بعد 5 جولائی کو اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔







