سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری خوارج کے جہنم واصل ہونے تک آپریشن جاری رہے گا اور اب آپریشن جامع طریقے سے اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خوارج انتظامی بلاک میں محصور تھے اور اے پی ایس طرز کے حملے کے ذریعے نوجوانوں میں دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پاک فوج کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی سے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

طلبا نے حملے کے خلاف غیر معمولی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد چاہتے ہیں کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر اپنے شیطانی خیالات مسلط کریں، مگر بزدل دہشتگرد ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے محافظوں نے ننھے بچوں کو بچا کر تاریخ رقم کر دی۔ خودکش حملہ آوروں کے سامنے ڈٹنے والے جوانوں نے جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ قوم ان بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر طلبا کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکہ، 12 سے زائد افراد شہید، متعدد زخمی

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد خوف پھیلانا اور تعلیم دشمن ایجنڈا مسلط کرنا تھا، مگر پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔