تفصیلات کے مطابق مناواں بی ایم سی اسٹاپ کے قریب ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں معصوم بچے کو مین ہول میں گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد سڑک سے گزرنے والے ایک شہری نے بچے کو باہر نکالنے کی کوشش کی، اسی دوران ایک اور شہری بھی موقع پر پہنچ گیا اور دونوں نے مل کر بچے کو بحفاظت مین ہول سے باہر نکال لیا۔
لاہور:مناواں کے علاقہ میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کا افسوسناک واقعہ
— Abbas Ahmed (@abbasHQahmed) February 1, 2026
مناواں بی ایم سی سٹاپ کے قریب بچہ کھلے مین ہول مین گر گیا
لاہور بچے کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں منظر عام پر آگئی
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے… pic.twitter.com/mQruQqk5lf
خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ایک خاتون اور ان کی بیٹی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے کارروائی کی گئی ہے اور پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔







