تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں 5 سالہ بچہ حسن کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد بچے کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ سندر پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب چھانگا مانگا کے قریب ایک تالاب میں ڈوب کر چار بچے جاں بحق ہوگئے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔






