ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت مختلف عہدوں پر تعینات افسران اور پولیس ونگز کے لیے ماہانہ ایندھن کی مخصوص مقدار مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی آئی جیز کے لیے 600 لیٹر، ایس ایس پیز کے لیے 450 لیٹر، ایس پیز کے لیے 300 لیٹر جبکہ فیلڈ میں تعینات ڈی ایس پیز کے لیے 250 لیٹر ماہانہ ایندھن مختص کیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کفایت شعاری مہم کے تحت لاہور پولیس کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے لیے ایندھن کی نئی حد مقرر pic.twitter.com/MGC596SdNn
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 6, 2026
اسی طرح دفتری اسٹاف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، پرائیویٹ سیکرٹریز اور دیگر اہلکاروں کے لیے 150 لیٹر، جیل وینز کے لیے 350 لیٹر، ہینو بسوں کے لیے 400 لیٹر جب کہ موٹر سائیکلوں کے لیے 24 لیٹر ایندھن کی حد مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ اقدامات سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ اخراجات میں کمی لاتے ہوئے کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔







