ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے حکم دیا ہے کہ شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کیے جائیں، ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس اضافی گشت کریں، اور فیلڈ ٹیمیں پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں، سرکاری دفاتر اور حساس مقامات کے اطراف بھی چیکنگ میں مزید سختی کی جائے اور تمام ڈویژنل ایس پیز اور افسران خود فیلڈ میں سکیورٹی مانیٹرنگ کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کو بغیر شناخت داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور زیرو ٹالرنس یقینی بنایا جائے۔ شہری مشکوک سرگرمیوں یا لاوارث اشیاء کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں۔
فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔







