ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے بعد ریلوے حکام، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں شروع کردیں۔

خوش قسمتی سے آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شعلوں نے ویٹنگ ایریا میں موجود فرنیچر اور اہم سامان کو مکمل طور پر جلا کر خاکستر کردیا۔ ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔