محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور ان کے گردونواح میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، تاہم پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد رہا۔
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 173 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 119، اے آر سی میں 73، برکی روڈ پر 176، عسکری ٹین میں 79، ماڈل ٹاؤن میں 96، پیراگون سٹی میں 155، بیدیاں روڈ پر 117 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 153 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔







