ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا اور بچہ والد کے پیچھے چل رہا تھا کہ مین ہول میں گر گیا۔

نجی نشریاتی جیو نیوز کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے بعد ریحان کی لاش نکالی۔

پولیس نے زیرتعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اورسب انجینیئر کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا اور ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ کسی معصوم جان کوسرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے۔