مانسہرہ میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام قرار دیا جا رہا ہے جو آج کرکٹ اسٹیڈیم مانسہرہ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ہزاروں نوجوانوں کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زائد طلبا و طالبات رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ تقریب میں پندرہ ہزار سے زیادہ شرکاء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ہوں گے۔
الخدمت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت دو سال میں دس لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، ای کامرس سمیت اٹھائیس مختلف کورسز کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔







