غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا افسر روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کا سربراہ تھا۔

مزید پڑھیں: سڈنی ساحل حملہ: تحقیقات میں اہم انکشافات، عدالت میں رپورٹ پیش

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ گاڑی میں نصب بم یوکرین کی اسپیشل سروسز کی جانب سے لگایا گیا، تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔