رپورٹ کے مطابق، حملے سے ایک دن قبل دونوں حملہ آور بونڈی بیچ کا دورہ بھی کر چکے تھے۔ مزید تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا کہ ایک حملہ آور کے فون سے ملنے والی ویڈیو میں دونوں داعش کے جھنڈے کے سامنے بیٹھے نظر آئے اور اکتوبر میں یہودیوں کے خلاف جذبات ظاہر کیے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ملزم نوید اکرم کو آج اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ موقع پر ساجد اکرم ہلاک ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے ممکنہ نئے حملے کا خدشہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پارلیمنٹ سے انتہا پسندی اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف سخت قوانین کے نفاذ کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہودیوں کے تہوار کے شرکا نشانہ بنے تھے۔







