اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک لاکھ معذور افراد کو ہمت کارڈ دینے کا ہدف 10 دسمبر تک مکمل کیا جائے جبکہ 17 ہزار معاون آلات کی تقسیم 15 دسمبر تک ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی صوبہ بھر میں تقسیم دسمبر کے مہینے میں مکمل کر لی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں اسموگ کنٹرول، نومبر میں صاف آسمان حکومتی اقدامات کی کامیابی ہے : مریم اورنگزیب
صوبائی وزیر نے ضلعی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہمت کارڈز اور آلات کی فراہمی کی نگرانی کریں اور مستحق افراد تک یہ سہولت بروقت پہنچانا یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اقدامات شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔
حکام کے مطابق حکومت پنجاب کا مقصد معذور افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور انہیں معاشرتی و معاشی سرگرمیوں میں بااختیار بنانا ہے۔







