اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دسمبر میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے تھی، تاہم نئے سال کے آغاز پر اضافے کے بعد عوام کو مزید مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑے گی۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔






