وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس وصولیوں اور محصولات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران انہوں نے ٹیکس چوری کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے اور قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے قید رہنماؤں کا مشترکہ بیان، سیاسی بحران کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
انہوں نے صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی، تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محصولات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔







