سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر ممنوعہ منشیات اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کے لیے شاہی فرمان جاری کیا گیا۔
خبر کی مزید تفصیل جانئیےhttps://t.co/TIHpoZXZOV#SaudiArabia #DeathSentence #DrugSmuggling #PakistaniNationals pic.twitter.com/daVoCmeOXg
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) December 22, 2025
سعودی حکام نے بتایا کہ عدالتی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے ساتھ سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں عبرتناک سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔






