رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے وقت سردی میں اضافہ متوقع ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جب کہ مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت سردی بڑھے گی۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔







