وزیر اعلیٰ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، افغانوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو جائیداد کرایہ پر دینے والوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے صوبہ بھر کی مساجد میں اعلانات کروائے جائیں تاکہ عوامی تعاون سے ایسے افراد کی نشاندہی ممکن ہو سکے۔
Under the leadership of Chief Minister Maryam Nawaz, the sixth consecutive meeting on law and order was held.
— PMLN (@pmln_org) October 29, 2025
➡️She directed that FIRs must be registered against those renting out properties to foreigners, including Afghans.
➡️Instructions were issued to make announcements in… pic.twitter.com/7A8dvt4xzt
وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ غیر ملکیوں کو کرایہ پر دیے گئے گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل، پٹرول پمپ اور دیگر املاک کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔
ان غیر قانونی سرگرمیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے پٹواری، نمبردار، اور متعلقہ اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (SHOs) کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو کر یہاں ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں، بینامی اور مشکوک کرایہ پر دی گئی جائیدادوں کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عقیدت، اعتماد اور دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں
مریم نواز نے ہدایت کی کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے، تاہم کوئی بھی بے گناہ اس کارروائی کی زد میں نہ آئے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔







