اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 جب کہ واسا کی 486 گلیوں کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات دیں کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے ہر محلے کو مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان کے تحت روشن، آباد اور سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے ہر کونے کو ٹوٹ پھوٹ سے آزاد کر کے شہریوں کے لیے باعزت اور بہتر بنایا جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے بعد لاہور کا ہر محلہ رہائش کے قابلِ فخر معیار کی طرف بڑھے گا، اور یہ منصوبہ شہری ترقی کے ایک نئے دور کی بنیاد ثابت ہوگا۔