ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مال روڈ پر کامیاب پائلٹ منصوبے کے بعد پہلے مرحلے میں لاہور کی 20 سے زائد اہم شاہراہوں پر یہ جدید نظام لگایا جائے گا، جس سے پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور لین ڈسپلن کے قیام میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 1357 افراد گرفتار کرلیے گئے

منصوبے کے تحت ویڈیو وہیکل ڈٹیکشن اور مرکزی اربن ٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کیا جائے گا، جب کہ زیبرا کراسنگ پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔ پیلیکن ٹریفک سسٹم کی تنصیب کا عمل پانچ ماہ میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق اس منصوبے سے ٹریفک حادثات میں کمی، رش کے خاتمے اور ڈیٹا ریکارڈنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔