کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیلِ صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف تاحال چالان پیش نہیں کیا گیا، نہ ہی تفتیشی افسر یا کوئی گواہ عدالت میں پیش ہوا، جب کہ مقدمے میں کوئی تحریری شکایت بھی موجود نہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ این سی سی آئی میں درج کیا گیا تھا۔