پولیس کے مطابق نومولود بچی تقریباً دو ماہ قبل پیدا ہوئی تھی، تاہم والدین کو دوسری بیٹی کا پیدا ہونا پسند نہیں تھا، اس لیے والدین نے بچی کو سفاکی سے پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں والدین کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ والدہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار والد نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ بیٹے کی پیدائش کے خواہش مند تھے، لیکن بیٹی پیدا ہونے پر مایوسی کے باعث اس نے یہ سنگین قدم اٹھایا۔
پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔






