سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیوں کے شفاف، کامیاب اور عوامی اعتماد سے بھرپور عمل کا انعقاد کیا گیا ہے، ہم نے واضح طورپر فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان میں اب نوکریاں سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام بھرتیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے، بلوچستان میں بھرتیوں کو مکمل ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بند کمروں کے فیصلوں کا نقصان عوام کو ہورہا ہے، سہیل آفریدی
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوکری بیچنے اور سفارش کلچر کے خاتمے کے بغیر نوجوانوں کاریاست پر اعتماد بحال نہیں ہوگا، میں بلوچستان کی عوام سے کیا گیا وعدہ ہر صورت نبھاؤں گا کہ بلوچستان میں نوکریاں نہیں بکیں گی۔







