تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 31 ہزار کیوسک رہے، جب کہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد 60 ہزار 700 کیوسک اور اخراج بھی 60 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک رہا، جب کہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کی صورتحال کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، جب کہ پانی کی موجودہ سطح 1467.11 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.576 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
اسی طرح منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1161.10 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے، جب کہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.170 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، موجودہ سطح 648.40 فٹ اور زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح 649 فٹ ہے، جب کہ آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.280 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







