نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان نے نئے ججز سے حلف لیا۔
تقریب کے دوران جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے اردون کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں، اور نئے تقرر کے بعد عدالت میں ججز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔







