جاری کیے گئے حکم کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار مقرر کردیا گیا۔ عدالت کی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے۔
اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
نئی عدالت کے قیام کے بعد یہ تقرریاں اس کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔







