سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 392 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے، جب کہ اس حوالے سے دی گئی مہلت میں 12 روز باقی ہیں۔
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ شہری 15 جنوری تک مہلت میں توسیع سے فی الفور مستفید ہوں،15 جنوری کے بعد شہر کے 12 مختلف انٹری پوائنٹس پر کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی، سیف سٹی کی مدد سے ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل کی جا چکی ہے۔
عرفان میمن نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام سینٹرز پر اضافی عملہ اور سٹاک یقینی بنایا گیا ہے۔






