وزیرِ اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے وزیرِ اعظم اور ان کے ہمراہ وفد کو سلامی پیش کی۔
Strengthening Ties, Advancing Shared Prosperity
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 15, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif arrives in Vienna on an official two-day visit to Austria at the invitation of Austrian Chancellor Christian Stocker, marking a new chapter in Pakistan–Austria relations.
🇵🇰🤝🇦🇹 pic.twitter.com/OI5k0pNTMq
تفصیلات کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔
اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران وزیرِ اعظم آسٹرین چانسلر کرسچین اسٹاکر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے معروف کاروباری شخصیات کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورۂ آسٹریا
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 15, 2026
آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورۂ آسٹریا پر ویانا پہنچ گئے۔ ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال، آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش… pic.twitter.com/BKxZUM9AQE
وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے، جب کہ ویانا میں اقوامِ متحدہ کے تحت منعقدہ پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ کے موضوع پر خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔






