اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے حکام اور مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس سے قبل 11 دسمبر کو سہیل آفریدی کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، تاہم اس کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 3 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی ہے۔