تفصیلات کے مطابق راشن کارڈ کے ذریعے سُتھرا پنجاب کے ورکرز کو 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ یہ اقدام ورکرز کے چولہے جلتے رہنے کو یقینی بنانے اور ان کے کچن کے اخراجات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل سیکیورٹی ورکرز اور کان کنوں کو بھی راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ورکرز مزید 13 فوائد اور سہولتیں بھی حاصل کر سکیں گے۔
مزید یہ کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بارہا بار صفائی ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شہروں اور دیہات کو صاف کر کے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وہ جہاں جاتی ہیں، سُتھرا پنجاب کے ورکرز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور ان کی جیکٹ پہننا ان کے لیے اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں: صدر زرداری نے سندھـ-پنجاب کشیدگی ختم کروانے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کر لیا
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے دوران بھی ان ورکرز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بہترین کام کیا تھا۔ پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی بھی صفائی کی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت میں عید قربان پر بھی دو گھنٹے کے اندر اندر آلائشیں ٹھکانے لگائی جاتی ہیں، جب کہ پہلے کئی کئی ہفتے سڑکوں پر پڑی رہتی تھیں۔







