نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 3, 2026
استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کے وزارت خارجہ اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔
نائب… pic.twitter.com/1mrQeAWV7n
وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے ہیں، جہاں دونوں رہنما پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ملاقات میں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔ دونوں رہنما علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
Minister of Trade of the Republic Türkiye Professor Dr Omer Bolat received Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif upon his arrival at Ataturk Airport Istanbul. pic.twitter.com/xLAcczAc82
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 3, 2026
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ استنبول کے دوران پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک کاروباری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نجکاری اور دیگر شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس کانفرنس میں ترکیہ کے ممتاز کاروباری رہنما، سرمایہ کار، اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے ایران میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی شامل تھے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif offers prayers at the funeral of late Supreme Leader of Iran, Shaheed Ayatollah Sayyed Ali Khamenei, in Tehran. pic.twitter.com/dMuRgz0CDs
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 3, 2026
علاوہ ازیں، اعلیٰ سطحی وفد میں وفاقی وزرا محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے اسلام کے لیے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔
وزیراعظم نے اس قومی سانحے پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔ سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ارکانِ پارلیمان اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی آخری رسومات میں شرکت کی۔






