وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11 اور 12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا، جس کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل کے حق میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوئے ہیں۔
Islamabad: 19 April 2026.
— Prime Minister s Office (@PakPMO) April 19, 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif Holds Telephone Conversation with President of the Islamic Republic of Iran.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone call with His Excellency Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of… pic.twitter.com/QeoLwXEFlC
اس موقع پر وزیراعظم نے رواں ہفتے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
صدر پزشکیان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا امن کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط عزم پر شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔







