آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تجربات کا تبادلہ، پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

مشق کے دوران خاص طور پر شہری علاقوں میں آپریشنز، مارکس مین شپ اور جدید جنگی تکنیکوں پر عملی تربیت دی جا رہی ہے، تاکہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: بھارتی سرپرستی یافتہ 11 خوارج انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں ہلاک

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی مشترکہ مشقیں نہ صرف فوجی مہارتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون اور اعتماد کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔ Inspired Gambit–2026 پاکستان اور امریکا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔