صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں قائم میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری طور پر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اور مدد کی درخواست کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر تاخیر امدادی کارروائی شروع کر دی۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز "کشمیر" کو فوری طور پر متاثرہ مقام کی جانب روانہ کیا گیا، جس نے مختصر وقت میں جہاز تک پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ امدادی ٹیم نے جہاز پر سوار 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی شہری پر مشتمل عملے کو خوراک، طبی سہولیات اور ضروری تکنیکی معاونت فراہم کی۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی گئی، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ عملے کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے جبکہ جہاز کی مرمت کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: مقررہ مدت کے اندر فیصلہ نہ سنانا قانون کی خلاف ورزی ہے، وفاقی آئینی عدالت

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں نہ صرف ملکی سلامتی بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو بھی اولین ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ  اس قسم کی کارروائیاں خطے میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہیں۔