سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام
— PPP (@MediaCellPPP) July 31, 2026
کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ وہ اپنا گھر، ماں باپ اور اپنے بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج… pic.twitter.com/ai7FBEQ04V
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم کا فخر ہیں۔ ہمارے شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قربانی کا احترام اور شہداء کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔ جو اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر رہے ہیں، ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی کریڈیبلٹی کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 31, 2026
الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔
الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری… pic.twitter.com/E0kXzoTL2s
اس سے قبل بلاول بھٹو نے ایک ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 2 اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے، جبکہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں، بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔ ہمیں کسی کا احسان نہیں، بلکہ ہمیں اپنا حق چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف کی فراہمی سے ہوگا۔ ہمیں صرف صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہییں۔






